• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کی اولین ترجیح کراچی کی ترقی ہے، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی کو نہ صرف سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ اور جدید شہر بنانے کے لئے پرعزم ہے، کراچی کی ترقی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، حکومت سندھ کراچی کی ترقی کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر کی بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں پر کام جاری ہے تاکہ کراچی کو ایک جدید، پائیدار اور شمولیتی شہر بنایا جا سکے، کراچی میں سڑکوں اور ٹریفک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے مجموعی طور پر 194 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے شاہراہِ بھٹو کوریڈور، ملیر ندی پل اور مختلف انڈر پاسز و فلائی اوورز پر کام جاری ہے، شاہراہ بھٹو، ملیر ندی پل، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کے منصوبے ٹریفک کے دبا کو کم کریں گے اور شہر کی مجموعی آمد و رفت بھی تیز ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید