• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

TTPافغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے، امریکی جریدہ

اسلام آباد (اے پی پی)امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہے۔افغانستان سے انخلا کےبعد امریکی ہتھیار خطے کی سیکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ بن گئے، امریکی جریدہ نے انکشاف کیا کہ ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملےکر رہی ہے، جریدے کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی فتنہ الخوارج نے خیبرپختونخوا میں دہشتگرد کارروائیاں اور پُر تشدد حملے کئے۔افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے، جدید امریکی فوجی ہتھیار جن میں ایم فور، رائفلیں، نائٹ ویژن سائٹس اور سازو سامان افغانی دہشتگردوں کی دسترس میں ہے۔

اہم خبریں سے مزید