کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پر کہا ہے کہ یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، انہیں لاہور آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، پچھلی بارعلی امین گنڈاپور لاہور آئے تھے تو لاہورکی بتیاں دکھائی تھیں، وزیر اعلیٰ کےپی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں اور تصویریں کھینچیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسےکےپی کےمیں جاکر لاگو کریں، انہیں انکی کابینہ نےکہا ہے کہ پشاور بہت گندا ہے، یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ سیاسی تفریح کریں یا معلوماتی تفریح کریں ان کو مکمل اجازت ہوگی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا انہیں بدزبانی، فساد کرنے یا انتشار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔