• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”پاکستان آئیڈل‘: شادی سیزن شروع، مایوں کے دل چھولینے والے گیتوں سے اسٹیج سج گیا، نئی قسط آج ”جیو ٹی وی“ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)”پاکستان آئیڈل‘: شادی سیزن شروع،مایوں کے دل چھولینے والے گیتوں سے اسٹیج سج گیا، نئی قسط آج”جیو ٹی وی“ پر دیکھیں ۔ تفصیلات کے مطابق میوزک کے سب سے بڑے شو ”پاکستان آئیڈل“ میں ہفتے کو شادی سیزن منایا جائے گا جہاں مایوں کے دل کو چھو لینے والے گیت اسٹیج کی رونق بڑھائیں گے۔ پروگرام کی 25 ویں قسط میں نامور فلم ڈائریکٹر عاصم رضا بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے جو نوجوان گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔”پاکستان آئیڈل“کا ”گالا راؤنڈ“اپنے عروج پر ہے اور ہر گلوکار بہترین پرفارمنس پیش کرنے کیلئے بھرپور محنت کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید