• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 35.85 فیصد رہا

لاہور(خبرنگار) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔امتحانات میں 17 ہزار 9صد 53 امیدوار کامیاب ہوٗے جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 35 اعشاریہ 85 فی صد رہا۔نتائج کا اعلان گزشتہ روز سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے کیا۔ رواں سال لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالےامتحانات میں 50 ہزار 85 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 17 ہزار 953 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ امتحان میں کامیابی کا مجموعی تناسب 35.85 فیصد رہا جبکہ 32 ہزار 132 امیدوار ناکام ہوئے۔ لاہور بورڈ انتظامیہ کے مطابق امتحانی نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے۔ جبکہ موبائیل ایس ایم ایس کے ذریعے بھی رزلٹ حاصل کیا گیا۔
لاہور سے مزید