• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان ہادی کے مبینہ قاتلوں کے انڈیا فرار ہونے کے ثبوت مل گئے

اسلام آباد ( فاروق اقدس ) بنگلہ دیش کی پولیس حکام نے ڈھاکہ میں پریس کانفرنس کے طور کے دوران باضابطہ طور پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ" انقلاب منچو" کے ترجمان اور طالب علم رہنما عثمان ہادی کے مبینہ قاتل بنگلہ دیش سے فرار ہو کر انڈیا پہنچ گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قتل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بیان سے ڈھاکہ اور دہلی کے درمیان کشیدہ تعلقات میں تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔ یاد رہے عثمان ہادی انڈیا کے زبردست ناقد تھے اور گزشتہ برس شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کا سبب بننے والی طلباء تحریک کے سرکرد رہنما بھی انہیں رواں ماہ نامعلوم افراد نے سر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ایک سینئر افسر نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ دعوی بھی کیا کہ قتل پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق تھا اور قاتل اپنے ہندوستانی رفقاء سے رابطوں میں تھے جسکے تمام شواہد مل گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید