• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک ایران ہائی بارڈر کمیشن اجلاس سرحدی امور تجارت معیشت سیکیورٹی تعاون کا جائزہ

تہران(نیوز ایجنسی)پاک ایران ہائی بارڈرکمیشن اجلاس، سرحدی امور، تجارت، معیشت، سکیورٹی تعاون کا جائزہ،  اجلاس میں دو طرفہ تعاون مزید مضبوط اور گہرا کرنے پر اتفاق ،سرحدی انتظام اور باہمی روابط بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق    تہران میں پاکستان اور ایران کے درمیان ہائی بارڈر کمیشن کا تیسرا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاکستان کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سید علی اسد گیلانی نے کی، ایرانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل لیگل افیئرز عباس باقر پور اردکانی نے کی، اجلاس میں سرحدی امور، تجارت، معیشت، سکیورٹی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ اجلاس میں سرحدی امور، تجارت، معیشت، سیکورٹی تعاون کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں دو طرفہ تعاون مزید مضبوط اور گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔مدثر ٹیپو نے کہا کہ دونوں ممالک نے سرحدی انتظام اور باہمی روابط بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ہائی بارڈر کمیشن کا چوتھا اجلاس آئندہ برس اسلام آباد میں ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید