• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹیلی جنس طیاروں نے پاکستان ایئر فورس کی صلاحیتوں کو بدل کر رکھ دیا

 کراچی ( نیوز ڈیسک)  Saab2000 انٹیلی جنس طیاروں نے پاکستان ایئر فورس کی صلاحیتوں کو بدل کر رکھ دیا۔ یہ طیارہ طویل پرواز ، تیز رفتار، وسیع 300 ڈگری ریڈار کوریج، دشمن کی شناخت اور بے مثال برقی جنگی نگرانی فراہم کرتا ہے۔  دفاعی نیوز ویب سائٹ کے مطابق 29 دسمبر 2009 کو پاکستان ایئر فورس نے PAF بیس منہاس میں نمبر 3 فضائی نگرانی اور کنٹرول اسکواڈرن "اینجلز" قائم کی، جس سے ہوائی دفاع میں براہِ راست کمانڈ اور نگرانی کا نظام شامل ہوا۔ اسی موقع پر Saab 2000 AEW&C جاسوسی طیارے بھی متعارف کرائے گئے، جو دو رولز رائس AE 2100 انجنوں کے ساتھ طویل پرواز کی صلاحیت اور 650 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار رکھتے ہیں۔ اس کے ایری آئی ایکٹو فیزڈ ارے ریڈار نے 300 ڈگری کا احاطہ اور 450 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ہدف کی شناخت ممکن بنائی، جبکہ تھالیس IFF سسٹم نے دوست یا دشمن کی شناخت کی درستگی بڑھائی۔

اہم خبریں سے مزید