نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں مسلح افواج کی صلاحیت بڑھانے کیلئے بڑے جنگی سودوں کی منظوری، 25 کھرب روپے کا جنگی سازوسامان خریدا جائیگا، بری، بحریہ اور فضائیہ کیلئے جدید ہتھیار اور نظام شامل ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے مسلح افواج کی جنگی اور دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے تقریباً 79 ہزار کروڑ روپے (25 کھرب پاکستانی روپے) کے فوجی سازوسامان کی خریداری کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ دفاعی حصول کونسل (DAC) نے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں کیا، جس کے تحت بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے متعدد منصوبوں کے لیےمنظوری دی گئی۔