اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بڑے تبدیلی کیلئے تیار، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے ایس ای ایز کے لیے ’تین سالہ ʼبوسٹ پلان‘ کی منظوری دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار بڑے تبدیلی کے لیے تیار ہیں، کیونکہ ایک جامع تین سالہ کاروباری منصوبہ، جس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے، کاروباری عمل کو رسمی شکل دینے، پیداواریت بڑھانے اور مالی وسائل تک رسائی کو وسعت دینے کا مقصد رکھتا ہے۔ اس منصوبے میں خواتین کی شمولیت کو فروغ دینے کی دفعات بھی شامل ہیں، جس کا مقصد اس شعبے کی بھرپور معاشی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ کاروباری منصوبہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو درپیش طویل المدتی مسائل جیسے محدود قرضے کی رسائی، موسمیاتی خطرات اور کم پیداواریت کو حل کرتا ہے اور اسے اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ یہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے کے وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کر سکے۔