• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم نہایت تشویشناک امر ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد(اے پی پی)ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے ریاستی سرپرستی میں مہم نے اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں میں خوف وہراس میں مزید اِضافہ کیا ہے‘ عالمی برادری ان واقعات کا نوٹس لے۔پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کرسمس کے موقع پر حالیہ قابلِ مذمت توڑ پھوڑ کے واقعات، نیز مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی ریاستی سرپرستی میں چلنے والی مہمات، جن میں ان کے گھروں کو مسمار کرنا اور بار بار ہجوم کی طرف سے ان کے قتل کی وارداتیں شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید