• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج سے ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں بدھ 31دسمبر 2025ء(آج) سے ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی۔ ذرائع کے مطابق انہیں براستہ شارع فیصل، ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلائے جانے کا امکان ہے، تاہم روٹ کے بارے میں حتمی اعلان سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کریں گے۔ سینئر وزیر منگل کو یہاں بی آر ٹی، اورنج لائن ڈپو پر اورنج لائن کو گرین لائن سے منسلک کرنے کی افتتاحی تقریب کا افتتاح کررہے تھے، جہاں منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی اے) کنول نظام بھٹو نے وزیر ٹرانسپورٹ کو منصوبے پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے اورنج لائن کو گرین لائن سے منسلک کرنے کا منصوبہ شروع کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سے نمائش تک روٹ بنایا ہے، قبل ازیں شہری شکایت کرتے تھے کہ گرین لائن تک رسائی کے بعد مسائل پیش آتے ہیں اور 2کرائے ادا کرنے پڑتے ہیں، لیکن اب ایک ہی ٹکٹ پر پورا سفر ممکن ہو سکے گا، جس سے روزانہ ایک لاکھ افراد کو سفری سہولت میسر آئے گی، وفاقی حکومت کے وقت میں گرین لائن کی رائیڈرشپ 55ہزار تک تھی، جب کہ اب یہ قریباً 80ہزار ہے، روزانہ ہزاروں شہری اس سروس سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اس کےکرائے بھی بہت کم رکھے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید