• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پراکسیز کے عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، فیلڈ مارشل

راولپنڈی (اے پی پی) چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی اسپانسرز آلہ کار (پراکسیز) بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، انکے مذموم عزائم کو سکیورٹی فورسز کی سخت کارروائیوں کے ذریعے ناکام بنایا جائیگا تاکہ صوبے کو دہشت گردی اور بد امنی سے پاک کیا جا سکے، ذاتی و مفاداتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ناگزیر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنرل ہیڈ کوارٹرز میں بلوچستان کے حوالے سے منعقدہ 18 ویں نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کررہے تھے۔ اس ورکشاپ کا محور بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی سٹریٹجک اہمیت کا جائزہ لینا تھا۔اپنے خطاب کے دوران فیلڈمارشل نے بلوچستان کے عوام کی ہمت اور حب الوطنی کو سراہا اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے بلوچستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے وسیع البنیاد اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے عوامی مفاد پر مبنی اس نقطہ نظر پر زور دیا جس کا مقصد صوبے کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانا اور اس کی وسیع معاشی صلاحیتوں کو عوام کے فائدے کے لیے بروئے کار لانا ہے۔

اہم خبریں سے مزید