اسلام آباد(مہتاب حیدر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے لیے آئی ایم ایف سے طے شدہ 6490 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 336 ارب روپے کی کمی کا شکار رہا۔ ایف بی آر نے چھ ماہ میں 6154 ارب کمائے ہیں۔ ایف بی آر پہلے ہی پارلیمنٹ سے منظور شدہ سالانہ ٹیکس ہدف 14130 ارب روپے کو آئی ایم ایف معاہدے کے تحت کم کرکے 13979 ارب روپے تک لے آیا ہے، تاہم پارلیمنٹ نے ابھی تک اس نظرِثانی کی باضابطہ منظوری نہیں دی۔