• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل ڈیکر بس کراچی کے شہریوں کے لئے خصوصی تحفہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈبل ڈیکر بس کراچی کے شہریوں کےلئے خصوصی تحفہ ہے، کراچی اب آگے بڑھ رہا ہے،باشندے بہتر اور قابلِ اعتماد سفری سہولتوں کے حقدار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کے روز کراچی میں نئی ڈبل ڈیکر بس سروس کے افتتاح کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے شہر کے مکینوں کے لئے ایک خصوصی تحفہ اور عوامی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا۔ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اس سروس کا آغاز پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں شہری نقل و حرکت کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کراچی کے عوام کو اس سروس کے آغاز پر مبارکباد دی اور کہا کہ شہر کے باشندے بہتر اور قابلِ اعتماد سفری سہولتوں کے حقدار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید