• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کی اسپیکر سے اچکزئی کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی درخواست

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریکِ انصاف نے محمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں اپنا جواب جمع کرا دیا ۔ چیف وہیپ عامر ڈوگر نے اپنی تحریری وضاحت میں قومی اسمبلی کے اسپیکر سے محمود خان اچکزئی کو قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر، پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، اراکینِ قومی اسمبلی جمال احسان خان اور سہیل سلطان کے ہمراہ سیکرٹری لیجسلیشن سے ملے اور متعلقہ دستاویزات ان کے حوالے کیں۔
اہم خبریں سے مزید