کراچی (نیوز ڈیسک)سابق بائنانس سی ای اواور پاکستان کرپٹو کونسل کے مشیر CZ چینگ پینگ زہو نے کہا ہے کہ پاکستان 2030 تک عالمی کرپٹو رہنما بننے کی راہ پرہے، پاکستان کی تیز ریگولیٹری اصلاحات اور کرپٹو اپنانے کی رفتار کامیابی کی کنجی ہیں۔ ڈی فائی پلانٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نوجوان ٹیکنالوجی پر مہارت اور سرکاری قیادت کی واضح حکمت عملی کی وجہ سے اگلے پانچ سالوں میں عالمی کرپٹو لیڈر بن سکتا ہے۔