اسلام آباد (اسرار خان) پاکستان میں دسمبر کے مہینے میں مسلسل دوسرے ماہ مہنگائی میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں مجموعی صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کی شرح کم ہو کر 5.6 فیصد رہ گئی۔ اس کمی کی بنیادی وجہ جلد خراب ہونے والی غذائی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی تھی، تاہم رہائشی اخراجات میں اضافہ اور بنیادی مہنگائی کی بلند سطح نے معیشت پر جاری دباؤ کو نمایاں کیا۔ "مہنگائی کی شرح نومبر میں 6.1 فیصد اور اکتوبر میں 6.2 فیصد سے کم ہوئی ہے، تاہم یہ گزشتہ سال دسمبر میں ریکارڈ کی گئی 4.1 فیصد کی شرح سے اب بھی زیادہ رہی۔ ماہانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو دسمبر میں صارفین کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔