اسلام آباد (طاہر خلیل) بھارت کیلئے 2025ء ناکامیوں اور ہزیمت کا سال رہا، فائنانشل ٹائمز کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 بھارت کیلئے استحکام یا مضبوط پیش رفت کا نہیں، بحرانوں کا سال ثابت ہوافنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں واضح کیا کہ پاک بھارت فوجی کشیدگی، امریکا کے ساتھ تجارتی محاذ آرائی، مہلک طیارہ حادثہ، کرنسی کی کمزوری اور معاشی بے چینی نے بھارت کو مسائل کی زد میں رکھا،ناکام اسٹریٹجک خود مختاری کے باعث بھارت کو امریکا، چین اور روس کے ساتھ تعلقات برقرار کھنے پر مجبور ہونا پڑا، فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا بھارت تجارتی معاہدہ متعدد بار ملتوی ہوا اور امریکی ٹیرف کے نفاذ کی وجہ سے بھارت کو اقتصادی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ جی ایس ٹی کی اصلاحات محدود شعبوں تک رہنے کے باعث معاشی ترقی رکاوٹ کا شکار رہی، 2025ء میں بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں گروٹ کا شکار رہا ،پاک بھارت تصادم کا دیرپا نتیجہ بھارتی عسکری برتری کے بجائے واشنگٹن کی پالیسی میں واضح تبدیلی کی صورت میں سامنے آیا۔