• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کے مجوزہ کسٹمز سہولت کاری کے نظام پر سخت اعتراضات

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کے مجوزہ کسٹمز سہولت کاری کے نظام پر سخت اعتراضات ، اپٹما کا کہنا ہے کہ زیرو ریٹیڈ ٹیکس کی بنیاد پر ٹیکسٹائل اشیاء کی درآمد ملکی مینوفیکچرنگ کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت نے مجوزہ کسٹمز سہولت کاری کے نظام پر سخت اعتراضات اٹھائے ہیں، اور خبردار کیا ہے کہ ٹیکس فری اور زیرو ریٹیڈ ٹیکس کی بنیاد پر ٹیکسٹائل اشیاء کی درآمد ملکی مینوفیکچرنگ کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے اور پہلے ہی دباؤ میں موجود اپ اسٹریم سیکٹر کے مسائل کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے 29 دسمبر 2025کو اشعاد جواد، رکن (کسٹمز پالیسی)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھیجے گئے ایک باضابطہ خط میں ایس آر او 2488(I)/2025 کے مسودے میں ٹیکسٹائل سے متعلق اشیاء، خاص طور پر کپڑوں کو شامل کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جو 24دسمبر 2025کو جاری کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید