• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، پولیس کا انوکھا دعویٰ، شہری کو موبائل سے بنگلہ دیشی قرار دیدیا

کراچی (رفیق مانگٹ)بھارت، پولیس کا انوکھا دعویٰ، شہری کو موبائل سے بنگلہ دیشی قرار دیدیا، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے اپنے شدید رد عمل میں کہا ہے کہ پہلے پولیس والے کے دماغ کی جانچ ہونی چاہیے، واقعہ غازی آباد میں پیش آیا، متاثرہ شہری 76سالہ محمد صادق کا کہنا ہے کہ شناختی ثبوت کے باوجود ہمیں ہراساں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں پولیس افسر کی جانب سے شہری کی شہریت جانچنے کے لیے موبائل فون جیسے آلے کے استعمال پر شدید تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نہ صرف عوامی سطح پر غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے بلکہ سیاسی ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے واقعے کو نفرت، تعصب اور طاقت کے غلط استعمال کی واضح مثال قرار دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید