اسلام آباد (اسرار خان،تنویر ہاشمی)دسمبر میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 24فیصد اضافہ، برآمدات میں 20 فیصد سے زائد کی بڑی گراوٹ، جبکہ درآمدات میں معمولی اضافہ۔ پاکستان کا تجارتی خسارہ (برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق) دسمبر 2025 میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 23.8 فیصد بڑھ کر 2.855 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ جمعہ کو جاری ہونے والے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، خسارے میں یہ اضافہ برآمدات میں پانچویں حصے (20 فیصد) سے زائد کی کمی اور بیرون ملک سے ہونے والی درآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے۔