اسلام آباد (صالح ظافر)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور ’فالس فلیگ آپریشن‘ بے نقاب، بنگلہ دیش کو بدنام کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں جموں کے قریب 19 سالہ بنگلہ دیشی نوجوان کی گرفتاری کا ’’ڈرامہ‘‘ ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک اور ’فالس فلیگ آپریشن‘ کرتے ہوئے جموں کے علاقے گجان سو سے، جو پاک بھارت ورکنگ باؤنڈری کے قریب واقع ہے، ایک انیس سالہ بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت شریف الاسلام بھوئیاں کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد بنگلہ دیش کو مسئلہ کشمیر میں گھسیٹنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی قربتوں کے تناظر میں، اس تاریخی مسئلے پر اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان روابط ثابت کرنا ہے۔ بھارتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف الاسلام کو بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے، جو بھارت کی مرکزی مسلح پولیس فورس ہے۔