• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ڈائیلاگ نہیں چاہتے، رانا ثنا اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی اُمور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان ڈائیلاگ نہیں چاہتے، سیاستدانوں کے آپس میں معاملات چلتے رہتے ہیں لیکن آرمی چیف کو وہ ٹارگٹ کیوں کرتے ہیں۔وہ جیو نیوز کےپروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ نون میں ایسے لوگوں کی اکثریت ہے جو چاہتے ہیں کہ معاملات ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں اورنون لیگ کی لیڈر شپ کا بھی جھکاؤ باہمی رواداری پر رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے دوسرے درجہ کی قیادت بھی چاہتی ہے کہ ڈائیلاگ کے ذریعے معاملات حل ہونے چاہئیں لیکن عمران خان یہ نہیں چاہتے۔ عمران خان نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں اگر اس نتیجے پر پہنچتے ہیں تو بہت سی چیزوں سے انہیں دستبردار ہونا ہوگا۔ گالی گلوچ آٹھ فروری پر پہیہ جام ان سب سے پیچھے ہٹنا ہوگا۔ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جتنی ملاقاتیں ہوئی ہیں اتنی کسی کی نہیں ہوئی ہیں اور ان کے کالم بھی عالمی اخبارات میں چھپتے رہے ہیں۔ چھبیس نومبر کو جو ہوا تھا وہ بھی انہوں نے جیل میں بیٹھ کر کیا اور اب وہ دوبارہ چھبیس نومبر 2025 کو چوبیس کی یاد میں منظم کرنا چاہتے تھے اس مقصد کے لئے انہوں نے وزیراعلیٰ کو بھی تبدیل کیا جس کے پورے ثبوت موجود ہیں ریاست کو جیل میں بیٹھ کر امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ملک بھر سے سے مزید