• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سپر انفلوئنزا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی

کراچی (آئی این پی )کراچی میں سپر انفلوئنزا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی اورمریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہرقائدمیں سپر انفلوئنزا وائرس سے متاثرہ مریض شدید کھانسی، زکام اور اعصابی درد کے ساتھ اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موسمی بیماریوں کے ساتھ یہ وائرس سنگین شکل اختیار کرلیتا ہے لہذا ماسک لگائیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، بھیڑ سے بچیں تاکہ یہ وائرس آپ کو متاثر نہ کرسکے۔ماہرین صحت کے مطابق وائرس کی علامات بخار، کھانسی، نزلہ، سردرد اور مجموعی طور پر اعصابی کمزوری بھی شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید