اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسزپر قومی ادارہ صحت نے الرٹ جاری کردیا اورتمام صوبوں کو فوری اور مکمل رپورٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے منکی پاکس کیسز کی تفصیلات بروقت فراہم کرنا لازمی قرار دے دیا۔وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں ایم پاکس کے 57 کیسز اور ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں ایم پاکس کے 23، خیبرپختونخوا میں 22 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔