• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسک کی Grok AI کو خواتین وبچوں کی جنسی تصاویر پر تحقیقات کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک)مسک کی Grok AI کوخواتین وبچوں کی جنسی تصاویر پرتحقیقات کا سامنا فرانس کی حکومت نے Grok کے مواد کو جنسی اور جنس پرستانہ قرار دیتے ہوئے ریگولیٹر کو رپورٹ کیا۔ بھارت نے بھی X کو ہدایت دی کہ وہ خواتین فحش موادکی روک تھام نہ کرنے پر رپورٹ جمع کرائے۔ غیر ملکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی xAI بین الاقوامی سطح پر تنقید کے شکار ہے کیونکہ اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اس کے چیٹ بوٹ Grok کے ذریعے خواتین اور کچھ بچوں کی تصاویر کو ڈیجیٹل طور پر کپڑے اتار کر جنسی نوعیت دی گئی۔ برطانوی میڈیا کے جائزے کے مطابق 20 سے زائد ایسے کیسز سامنے آئے۔

اہم خبریں سے مزید