• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی بائیوٹک ادویات کی بلا نسخہ فروخت تشویشناک،خواجہ عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی اے کی قیادت اور پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے نہایت محنت، بصیرت اور پیشہ ورانہ دیانت کے ساتھ فارمیسی کے شعبے کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں تاہم ابھی اور بہت سا کام کیا جانا باقی ہے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کی بلا نسخہ فروحت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ایک قابل فارماسسٹ شعبہ صحت میں اہمیت کا حامل ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں پی پی اے کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی تقریب حلف برداری کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ اقتصادی سروے میں فارماسسٹس کو باقاعدہ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے طور پر تسلیم کیا جانا پوری فارمیسی برادری کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ پی پی اے مرکزی کابینہ میں محمد عالمگیر راؤ نے بطور صدر ، پروفیسر ڈاکٹر فرقان خورشید ہاشمی جنرل سیکرٹری ،پنجاب منتخب کابینہ میں پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف رضا نے بطور صدر جبکہ ڈاکٹر عمیر اکرام ڈار نےجنرل سیکرٹری ودیگر نے حلف اٹھایا۔
لاہور سے مزید