کرک (آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں غنڈی میر خانخیل کے علاقہ جنگڑ خیل میں دو متحارب گروہوں کے مابین شدید فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاندان کے5افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔لاشیں اورشدیدزخمی ڈ ی ایچ کیو منتقل ، قتل ہونیوالوں میں سہیل ،واحد اللہ،کاشف ، گوہر اور پشاور سے آیا ہوا ایک مہمان بھی شامل ہے مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ دوطرف فائرنگ کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔