• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی دباؤ کم کرنے کیلئے ہر شہری کو ماہانہ مالی الاؤنس دیا جائیگا، ایرانی حکام

تہران ( جنگ نیوز )ایرانی حکام کا کہنا ہے معاشی دبا ؤکم کرنے کے لیے ہر شہری کو ماہانہ مالی الاؤنس دیا جائیگا،ہر فرد کو ماہانہ 10لاکھ تومان دئیے جائیں گے، مخصوص اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے استعمال کیا جا سکیں گے۔ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ معاشی دباؤ کم کرنے کے لیے ہر شہری کو ماہانہ مالی الاؤنس دیا جائے گا۔سرکاری ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ ہر فرد کو ماہانہ 10 لاکھ تومان(تقریبا 7 امریکی ڈالر) کے برابر رقم دی جائے گی جو چار ماہ کے لیے ان کے اکاؤنٹس میں کریڈٹ کی صورت میں منتقل کی جائے گی۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ رقم نقد کے بجائے کریڈٹ کی شکل میں ہوگی جسے مخصوص اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے استعمال کیا جا سکے گا اور اس کا مقصد عوام پر معاشی دباؤ کو کم کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید