• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 726 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے لاہور زون نے سال 2025کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 726ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں 130اشتہاری بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق سال2025کے دوران4747انکوائریاں اور 1141مقدمات درج کئے گئے جبکہ 793مقدمات کے چالان مجاز عدالتوں میں جمع کروائے گئے۔سال 2025 کے دوران مجموعی طور پر 112ملزمان کو عدالت سے سزائیں سنائی گئیں جبکہ 3769.49 ملین روپے کی ریکوریز بھی کی گئیں۔حکام کے مطابق کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا۔ سال 2025 کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 35 چھاپہ مار کارروائیوں میں 58ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چھاپوں کے دوران 14724 امریکی ڈالر کی مد میں غیر ملکی کرنسی اور 122 ملین پاکستانی روپے بھی برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔اس دوران بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث مختلف سرکاری اداروں کے 32 افسران کو گرفتار کیا گیا۔سال 2025 کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 27مقدمات درج کئے۔منی لانڈرنگ میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 20 مقدمات کے چالان عدالت میں جمع کروائے گئے۔منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات میں 3 ملزمان کو مجاز عدالت سے سزا ہو چکی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید