• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب امریکی صدر کے گھر پر ہتھوڑے سے حملہ، 26 سالہ ملزم گرفتار

اوہائیو(جنگ نیوز)جے ڈی وینس کے گھر پر ہتھوڑے سے حملہ، 26سالہ ملزم گرفتار،حملہ آورنے کھڑکی توڑ کر گھسنے کی کوشش کی، نائب امریکی صدر اور اہل خانہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ ملزم کی تصویر جاری کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے گھر میں اتوار کی رات ایک شخص نے ہتھوڑے سے کھڑکی ز توڑ کر داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد 26سالہ سلیم ڈی فور کو گرفتار کر کے الزامات عائد کیے گئے کہ اس نے گھر اور سیکرٹ سروس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ سیکرٹ سروس ایجنٹس اور سن سینٹ پولیس نے فوری کارروائی کی اور ملزم کو موقع پر قابو کرلیا۔ وینس اور ان کے اہل خانہ واقعہ کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے اور نائب صدر نے سماجی میڈیا پر اپنے شکرگزاری کے پیغام میں کہا کہ وہ سیکرٹ سروس اور پولیس کی فوری ردعمل کے شکر گزار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید