کراچی (ٹی وی رپورٹ) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ کراچی میں سارا بارودی مواد پکڑا گیا ہے، جنہوں نے خودکش حملہ کرنا تھا وہ بھی پکڑے گئے ہیں۔ سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ شاہ رخ خان ٹیم کے اکیلے اونر نہیں ہیں۔ وہ جیو نیوز پر شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ دوران تفتیش ملزمان نے اہم انکشافات کئے مواد کو مختلف طریقوں اور مختلف ادوار میں کراچی لایا گیا۔ اس واردات کی پلاننگ پڑوسی ملک میں کی گئی۔ بارودی مواد جتنا بھی تھا وہ سارا پکڑا گیا ہے ۔پورے نیٹ ورک کی معلومات حاصل کر لی گئی ہے اور اس کے جتنے بھی کارندے ہیں سب کے بارے میں معلومات کر لی گئی ہے اور اہم گرفتاریاں عمل میں لائی جاچکی ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔ جنہوں نے خودکش حملہ کرنا تھا وہ بھی پکڑے گئے ہیں جو سہولت کار ہیں ایک دو پر ہمارا کام چل رہا ہے اس کے علاوہ جو مواد سب ریکور ہوگیا ہے اورتمام دہشت گرد گرفتار ہوئے چند لوگ جن کا تعلق براہ راست نہیں ہے اس پر کام ہو رہا ہے اور چوبیس گھنٹوں میں ہم ان تک پہنچ جائیں گے۔