• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید کے بھائی کے خلاف سرکاری اراضی منتقلی کا مقدمہ

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے اسلام آباد کے اینٹی کرپشن سیل میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید اور دیگر افراد کے خلاف غیر قانونی طور پر قیمتی سرکاری زمین منتقل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملازم حسین آف پنڈ پڑیاں کی مدعیت میں درج ایف آئی آر 114 بتاریخ 31 دسمبر 2025 ء میں نجف حمید، سابق ریونیو افیسر اسلام آباد عبدالظہور اور سہولت کار خالد منیر کو نامزد کیا گیا ، مدعی کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت کے ذریعے ایک کنال قیمتی اراضی غیر قانونی طور پر خالد منیر کے نام منتقل کی۔
اہم خبریں سے مزید