لاہور (نیوزر پورٹر) یاتری ویزے پر پاکستان آکر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کور کو بھارت ڈی پورٹ کر دیا گیا۔سربجیت کور کا ویزہ نومبر 2025میں ختم ہوچکا ،پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھیں،سربجیت کور کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کی پیروی کرنے والے وکیل علی چنگیزی سندھو کا کہنا ہے کہ سربجیت کور پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھیں۔انہوں نے کہا کہ سربجیت کور کا ویزہ نومبر 2025میں ختم ہوچکا ہے، سربجیت کور کو فارنر ایکٹ 1946 اور ایف آئی اے کے سٹیندنگ آرڈر کے تحت ڈی پورٹ کیا گیا۔