جنیوا (اے ایف پی) سوئٹزر لینڈ نے وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورواوران سے وابستہ افراد کے تمام اثاثے منجمدکردیئے ہیں ۔ سوئس حکومت نے پیر کے روز کہا کہ اس نے نکولس مادورو یا ان سے وابستہ افراد کے سوئٹزرلینڈ میں موجود کسی بھی اثاثے کو فوری طور پر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘یہ فیصلہ کاراکاس میں امریکی فوج کی کارروائی کے دوران مادورو کی گرفتاری اور بعد ازاں انہیں منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے نیویارک لائے جانے کے بعد کیا گیا۔سوئس حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ وہ یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی غیر قانونی طور پر حاصل کردہ اثاثہ سوئٹزرلینڈ سے باہر منتقل نہ کیا جا سکے۔