• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر سے منسوب خبر سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کی گئی، ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے میڈیا کے بعض حصوں میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پارلیمانی صحافیوں سے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ اور نشر کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے واضح کیا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی گفتگو کے دوران بھارتی وفد کی جانب سے انہیں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم بیگم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں شرکت سے زبردستی روکنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔وضاحت میں کہا گیا کہ جس بس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سوار تھے، اسی بس میں بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر بھی موجود تھے، جبکہ دیگر ممالک کے وفود بھی ہمراہ تھے۔
اہم خبریں سے مزید