• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 21 ترقی؛ لازمی نیشنل سکیورٹی اینڈ وار /نیشنل مینجمنٹ کورسز میں ردو بدل

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے ضمن میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2026-27 اور نیشنل مینجمنٹ کورس 2026کیلئے سول افسران کی نامزدگیوں میں ردوبدل کیا گیا ۔کمشنر ان لینڈ ریونیو، آر ٹی او کوئٹہ شوکت حیات چیمہ کی جگہ محمد اصغر خان نیازی نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کیلئے نامزدجبکہ گریڈ20 کے دو افسران ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر کمشنر ان لینڈ ریونیو، آر ٹی او کوئٹہ محمد شوکت حیات چیمہ اور پولیس سروس کے افسر ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے منیر مسعود نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامز د کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق ایک افسر کی نامزدگی واپس لے کر دوسرے کی اضافی نامزدگی کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید