• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش نے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی لگا دی

کراچی (رفیق مانگٹ)بنگلہ دیش حکومت نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (BCCI) کے فیصلے کے بعد مصطفیض الرحمن کو IPL 2026 سے خارج کیے جانے کے ردعمل میں ملک میں لیگ کی نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت اطلاعات نے کہا کہ مصطفی کے اخراج کی کوئی وجہ نہ بتائی گئی اور یہ اقدام عوام کے مفاد میں اٹھایا گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے کسی بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ کی نشریات پر پابندی عائد کی ہے۔ حالیہ دنوں میں بھارت میں بنگالی ہندو اقلیت پر حملوں کی اطلاعات کے بعد KKR اور ان کے مالک شاہ رخ خان پر تنقید ہوئی، جس کے بعد BCCI نے مصطفیض الرحمن کو ٹیم سے خارج کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اہم خبریں سے مزید