• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد کرائے کے مکان میں بارودی مواد تیار کررہے تھے، رئیس گوٹھ میں کارروائی کی تفصیلات جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رئیس گوٹھ سے3 دہشت گرد گرفتار ،بارودی مواد برآمد ہوا،سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز رئیس گوٹھ میں کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات جاری کر دیں،پیر کو سینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذواالفقار لاڑک ، ڈی آئی جی اظفر مہیسر اور ایس ایس پی عرفان بہادر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کو ایک بڑی دہشت گردی سے بچایا لیا گیا ہےجس پر ہم سب انٹیلی جنس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بے حد مشکور ہیں، 3 دہشت گرد گرفتار کئے وابستگی کالعدم تنظیم بی ایل اے کمانڈر بشیر زیب نیٹ ورک اور مجید بریگیڈ فتنہ الہندوستان سے ہے ، برآمد سامان بلوچستان سے ٹکروں میں کراچی منتقل کیا گیا، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے کو اندرونی و بیرونی انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ شہر سے 35 سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر کسی علاقے میں دہشت گردوں نے ایک جگہ مکان کرائے پرحاصل کرکے بارودی مواد کی تیاری شروع کررکھی ہے تاکہ شہر میں مختلف اہداف پر دہشت گردانہ حملے کر کے ملکی سالمیت کوعدم استحکام سے دوچار کریں، ان اطلاعات پر مختلف انٹیلی جنس ، حساس ادارے ، اسپشل برانچ ، انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی سندھ و بلوچستان کے اشتراک عمل میں لاتے ہوئے حکمت علی اختیار کی گئی اور کئی دنوں کی تگ ودو کے بعد رئیس گوٹھ میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کی معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جہاں پر دہشت گردوں نے بھاری مقدارمیں بارود و دیگر تباہ کن مواد تیارکررکھا تھا ، سی ٹی ڈی سندھ کے ہمراہ انٹیلی جنس ادارے نے خفیہ ٹھکانے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، جبکہ 3 سے 4 ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہو گئے، گرفتاردہشت گرد کی نشاندہی پر شہر میں 6 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں مزید دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھی بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید