• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ 83ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ،1828پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز، 100انڈیکس ایک لاکھ 82ہزار408کی نئی بلندی پر بند۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا سلسلہ جاری ہےجس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں 1828پوائنٹس کی شاندار تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 80ہزار 863پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس بتدریج 1940، 1999، 2225، 2357اور پھر 2634پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 81ہزار 669پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا، جو اب تک کی تاریخی اور بلند ترین شرح ہے۔دوپہر کے بعد بازار حصص میں غیر معمولی تیزی دکھائی دی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 4 ہزار 210 کی تاریخی تیزی کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 83 ہزار 245پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسٹاک ایکس چینج میں 3373 پوائنٹس کی تاریخ ساز تیزی کے ساتھ کاروبار کا اختتام ہوا اورہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 82ہزار 408 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی پی ایس ایکس میں انڈیکس 2600 پوائنٹس بڑھنے کے نتیجے میں ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اہم خبریں سے مزید