• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کیخلاف امریکی چارج شیٹ سامنے آگئی

نیویارک (رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ ) ینزویلا کے صدر اور اہلیہ کے خلاف امریکی چارج شیٹ سامنے آ گئی۔ منشیات اسمگلنگ کی سرپرستی ،کوکین امریکہ تک پہنچانے میں سہولت فراہم کرنے کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کے خلاف امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے دائر کی گئی وہ چارج شیٹ حاصل کر لی ہے جس کی بنیاد پر دونوں کو پیر کو نیویارک کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ چارج شیٹ امریکی عدالت کے ریکارڈ میں United States District Court for the Southern District of New York کے تحت فائل کی گئی ہے اور اسے ایک Superceding Indictment قرار دیا گیا ہے، یعنی ایسی فردِ جرم جس میں پہلے سے موجود الزامات کو مزید وسعت دی گئی ہے۔جیو نیوز کو موصول ہونے والی اس چارج شیٹ کے مطابق امریکی استغاثہ کا مؤقف ہے کہ نکولس مادورو نے اپنے سرکاری عہدوں کا استعمال کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کے ایک وسیع نیٹ ورک کی سرپرستی کی اور کئی برسوں تک بڑی مقدار میں کوکین امریکہ تک پہنچانے میں سہولت فراہم کی۔
اہم خبریں سے مزید