• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ای سگریٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ سے متجاوز

اسلام آباد( قاسم عباسی )گیلپ پاکستان کے ایک نئے قومی سروے کے مطابق، ملک میں ای سگریٹ یا ویپنگ ڈیوائسز استعمال کرنے والوں کی تعداد کا تخمینہ 12 لاکھ سے زائد لگایا گیا ہے— حالانکہ عوام میں ان مصنوعات کے بارے میں آگاہی اب بھی نسبتاً کم ہے۔ 

اس مطالعے میں ویپنگ اور چبانے والے تمباکو کی مصنوعات کے بارے میں عوامی آگاہی، تاثرات اور خدشات کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج کے مطابق پاکستان میں 17فیصد بالغ افراد نے الیکٹرانک سگریٹ یا ویپنگ کے بارے میں سنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید