• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام رہنے والے افسران اور عملے کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کاغیرقانونی تعمیرات روکنے میں ناکام رہنے والے افسران اور عملے کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ،گزشتہ ایک ہفتے کےدوران 150اہلکاروں کو دو مراحل میں شوکاز جاری کئے جاچکے ہیں اور ان سے جواب طلبی کی گئی ہے جبکہ مزید عملے کے لئے شو کاز تیار کئے جا رہے ہیں جن کو نوٹسز جارہی کئے گئے ہیں ان میں انسپکٹر سے لے کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر تک کے عہدیدار شامل ہیں ذرائع کے مطابق غیر قانونی تعمیرات میں ملوث اور ان کی سرپرستی کرنے والے افسران کو نوکریوں سے برطرف کئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے شہر میں غیرقانونی تعمیرات کو روکنے پر مسلسل ناکامی پر اب باقاعدہ کارروائی کا آغازکر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید