کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کیماڑی میں قواعدکے برخلاف غیر قانونی طور پر تعینات سپرنٹنڈنٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈی ایچ او کیماڑی ڈاکٹر سہیل میمن نے جنگ سے گفتگو میں بتایا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر ثاقب شیخ نے سپرنٹنڈنٹ شاداب عالم کو واپس بلا لیا ہے اور اسے ریلیو کر کے اصل تعیناتی کے مقام پر واپس بھیج دیا ہے۔ واضح رہے کہ جنگ نے 11 دسمبر کواس غیر قانونی عمل کی نشاندہی کی تھی جس کے تحت سپرنٹنڈنٹ کو اسائن ٹو ورک آرڈر کے ذریعے ضلع کیماڑی میں ایسی آسامی پر تعینات کیا گیا جو سرے سے موجود ہی نہیں تھی جبکہ اکاؤنٹس جیسے حساسامور بھی اس کے سپرد کر دیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ سپرنٹنڈنٹطویل عرصے تک اسائن ٹو ورک کے تحت ڈی ایچ او کیماڑی میں رہےاور عملی طور پر اکاؤنٹس آفیسر کے فرائض انجام دیتے رہے حالانکہ یہ عدالتی احکامات اور سول سروس رولز کے خلاف ہے۔ جنگ کی نشاندہی کے بعد غیر قانونی تعیناتی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے تاہماکاؤنٹس آفیسر کی اسامی تاحال خالی ہےجس پر مستقل اور قواعد کے مطابق تعیناتی ناگزیر ہے تاکہ مالی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔