• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قائد حزب اختلاف کے تقرر پر کسی قسم کی مزاحمت نہیں کرے گی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) قومی اسمبلی میں حکمران پارلیمانی گروپ قائد حزب اختلاف کے تقرر کے سوال پر کسی طور مزاحمت نہیں کریگا اور نہ ہی ماضی میں اس نے اس بارے میں رخنہ اندازی کی ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کواس سلسلے میں آئین کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لانے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔ حد درجہ اتم پارلیمانی ذ رائع نے پیر کے روز یہاں جنگ /دی نیوز کو بتایا ہے کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے پیر کو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی تو اس میں سرسری طور پر اس بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم بلحاظ منصب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قائد ایوان ہوتے ہیں انہوں نے اسپیکر پر واضح کیا کہ حکمران اتحاد، حزب اختلاف کے ساتھ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جمہوری تقاضوں کے مطابق خوشگوار تعلقات کار قائم کرنے پر کاربند ہے اگر حزب اختلاف اپنی مشکلات اور شکایات کے ضمن میں شائستگی کے ساتھ انتظامیہ سے رجوع کریگی تو حکومت خوشدلی سے اس بارے میں غور کریگی۔
اہم خبریں سے مزید