نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکا اور کینیڈا میں پاکستانی نژادامریکی ڈاکٹروں کی تنظیم "اپنا" کے صدر ڈاکٹربابر راؤ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی فلاحی اور پروفیشنل سرگرمیوں میں اضافی خدمات انجام دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں تعلیم ‘فلاحی کاموں‘آئی ٹی اورمیڈیکل خدمات میں اہم اورمؤثر کردارادا کریں گے‘وہ "اپنا" کی ممبر شپ میں اضافےاور پاکستان سے نوجوان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کیلئے امریکا کے ویزامسائل کے حل کیلئے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے مزید متحرک انداز میں کام کریں گے‘انہوں نےمصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث تبدیل شدہ دنیا کے تقاضوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "اپنا" کے ممبران کے وسائل اور تعاون سے ہم پاکستانی ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستانی اور امریکی وسائل کا اشتراک چاہتے ہیں اور اس بارے میں رابطے کا کام بھی انجام دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔