• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر قائد کے عوام بنیادی انسانی ضرورتوں سے بھی محروم ہوچکے، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے ضلع وسطی، شرقی اور کورنگی میں پانی کی شدید قلت، سیوریج کے ابلتے ہوئے گٹروں اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد کے عوام بنیادی انسانی ضرورتوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں، سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے صرف دعوؤں تک محدود ہیں جبکہ زمین پر کوئی کام نظر نہیں آرہا ، اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکیں سیوریج کے پانی سے تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس سے نہ صرف آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے، لیکن واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور شہری انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تو دوسری طرف پانی اور بجلی کے بحران نے ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے، حق پرست اراکین نے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور کراچی کے ان دیرینہ مسائل کا نوٹس لیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید