اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیر اعظم نے وزارت بحری امور کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کموڈور (ر) محمد جواد اخترکاا ستعفی منظور،ایڈیشنل سیکرٹری جمیل احمد قریشی کو تفویض اضافی چارج میں توسیع ، یاسر علی سیکشن افسر، اقتصادی امور تعینات،4پولیس افسر عارف رانا ،مشتاق ،عباسی،فدا حسین ،فدا سولنگی کی ریٹائر منٹ کے نوٹیفیکشن جاری ، محمد آصف کی خدمات بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سپرد ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سول و پولیس افسران کے استعفوں، ریٹائرمنٹس اور تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق وزارت بحری امور کے ٹیکنیکل ایڈوائزر کموڈور (ر) محمد جواد اختر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا ۔ایڈیشنل سیکرٹری انچارج خصوصی سرمایہ کا ری سہولت کونسل ڈویژن جمیل احمد قریشی کو تفویضکردہ سیکرٹری سر مایہ کاری بورڈ کے اضافی چارج میں تین ماہ کی توسیع کی گئی ۔