• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو رات گئے جلسے کی اجازت ملنے بعد راجا اظہر اور دیگر کاباغ جناح کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت ملنےکے بعد رات گئے باغ جناح کادورہ کیا۔انھوں نےکہاکہ سندھ حکومت کو گزشتہ روز لیٹر جمع کروایا تھا باغ جناح میں جلسے کی اجازت کے لیے۔چلیں دیر آئے درست آئے ان شاء اللہ باغ جناح پر 11 جنوری کو تاریخی جلسہ ہوگا۔ راجہ اظہر نے کہا کہ ہم اسکو چیلنج قبول کرتے ہوئے کراچی والوں سے کہیں گے کہ آپ آئیں اور کپتان کے لیے اس جلسے میں شریک ہوں سندھ حکومت نےآخری وقت میں اجازت دی سوچا تیاری نہیں کرسکیں گے لیکن یہ کراچی ہے۔کراچی والے تو کب سے اس کا انتظار کررہے تھے. ہم جلسہ کریں گے اور تاریخ ساز جلسہ کریں گے۔کپتان کےسپاہی سہیل آفریدی ان شاء اللہ اس جلسے سے خطاب کریں گے ایک بار پھر گونج ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید